تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:16

صدر زرداری،عشرت العباد کی ملاقات،ترجمان گورنر ہاؤس کی تردید

اے آر وائی - کراچی : عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر زرداری اور مستعفی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی ، تاہم ترجمان گورنر ہاؤس نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ خلیجی اخبار کے مطابق گزشتہ روز لندن سے وطن واپس آتے ہوئے صدر آصف زرداری نے دبئی ایئرپورٹ پر ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔



صدر زرداری نے مستعفی گورنر سندھ پر استعفیٰ واپس لینے پر زور دیا۔ تاہم ڈاکٹر عشرت العباد نے صدر کو واضح کیا کہ ان کے استعفیٰ کا فیصلہ پارٹی قیادت کا ہے ،لہذا پارٹی قیادت کی مرضی کے بغیر وہ اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتے۔ دوسری طرف ترجمان گورنر ہاؤس نے اس خبر کی تردید کی ہے،اور کہا ہے کہ ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.