تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:24

کراچی فائرنگ: ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں گذشتہ چھ گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں سولہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھیالیس افراد جاں بحق جبکہ چار روز میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تراسی ہوگئی۔ متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کی افسوسناک صورتحال پر آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔



کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ نامعلوم افراد سڑکوں پر موجود بسوں اور گاڑیوں پر فائرنگ کر رہے ہیں۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق حسن اسکوائر پر بس پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ صبح چھ بجے سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں سولہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔



کراچی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھیالیس جبکہ چار روز میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تراسی ہوگئی ہے ۔ اور نگی ٹاؤن شہر کا سب سے متاثرہ علاقہ ہے جہاں مسلسل فائرنگ اور حملوں کے باعث مکین گذشتہ چار روز سے گھروں میں محصور ہیں۔ علاقے میں دکانیں اور بازار مکمل طو ر پر بند ہیں جس سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آئی گئی ہے۔ علی گڑھ کپڑا مارکیٹ میں شرپسندوں نے آٹھ دکانوں کو نذرآتش کردیا۔



اورنگی ٹاؤن میں آج صبح فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ بلدیہ ٹاؤن ، کھارادر اور نیو کراچی سیکٹر فائیو ای میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کی سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپوٹ غائب ہے اور پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ متحدہ کے ارکان اسمبلی آج وزیراعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی مارچ کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.