10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:5
کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت امن ریلی
اے آر وائی - کراچی : جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں امن ریلی نکالی گئی۔جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماؤں نے خطاب کیا۔
ریلی سے خطاب میں نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر غفوراحمد نے کہا کہ چیف جسٹس کراچی میں قتل و غارت گری کا نوٹس لیں۔ حکومت نے چوتھے روز امن کے لئے کام کیا اگر پہلے روز کرتی تو قتل و غارت گری کو کم کیاجاسکتا تھا۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں امن کمیٹیاں قائم کی جائیں۔
ہم کراچی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ ریلی سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے کہا کہ کراچی کے رہنے والے ٹارگٹ دہشت گردی، بھتہ خوری کی وجہ سے ملائیشیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا جارہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ میڈیا نے غلط رنگ دیکر زبان کا جھگڑا بنایا۔