11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:4
ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
اے آر وائی - ایبٹ آباد: ایبٹ آباد میں امریکی فوج کےآپریشن اوروہان اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تحقیقات کےلئے قائم جوڈیشیل کمیشن کا اجلاس آج پھر ہورہا ہے۔
ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگا۔گزشتہ سماعت کے موقع پر کمیشن نے اسامہ بن لادن کے خاندان کو ملک سے باہر جانےسےروکنے کی ہدایت کی تھی۔اس اجلاس میں کمیشن نے اپنا دائراہ کار اور طریقہ کار کو حتمی دی تھی۔