تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:40

سہالہ اسلحہ ڈپو ز میں دھما کا : ملکی تاریخ کا تیسرا واقعہ

اے آر وائی - اسلام آباد: دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سہالہ کے اسلحہ ڈپو میں پیر کی صبح ہونے والا دھماکا ملکی تاریخ میں اسلحہ ڈپوز میں ہونے والا تیسرا دھماکا ہے ۔اس سے قبل اکیس اگست دو ہزار آٹھ کو واہ کینٹ اسلحہ ڈپو میں دو خود کش دھماکے ہوئے۔ دھماکے میں باسٹھ افراد جاں بحق اور اسی سے زائد زخمی ہوئے۔



دس اپریل 1988ء کو راولپنڈی اوجڑی کیمپ اسلحہ ڈپو میں دھماکے ہوئے جن میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ۔ اوجڑی کیمپ سے اڑ کر گرنے والے راکٹو ں اورمیزائل سے آس پاس کے علاقوں کی عمارتیں بھی تباہ ہو ئیں۔



گیارہ جولائی دوہزار گیارہ یعنی آج سہالہ اسلحہ ڈپو میں تین دھماکے ہوئے جن میں ایک شخص ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.