11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:30
کراچی:ایم کیو ایم کاجنرل ورکرز اجلاس ملتوی
اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کراچی سمیت ملک بھرکے تشویشناک حالات کے باعث آج ایم کیوایم کاجنرل ورکرز اجلاس ملتوی کردیا۔
کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی کے ارکان سےخطاب میں الطاف حسین نے کراچی میں بدامنی کے واقعات پرتشویش کااظہارکیااورکہاکہ کل ایم کیوایم کے رہنماوٴں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اورارباب اختیار سے صورتحال کانوٹس لینے کی جواپیل کی ہے اس کی شنوائی کا انتظارکیا جائے۔اوردیکھاجائے کہ حکومت اس پر کیااقدامات کرتی ہے ۔
انہوں نے رابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ کراچی سمیت ملک بھرکے بگڑتے ہوئے حالات کے پیش نظرآج ہونے والاجنرل ورکرزاجلاس ملتوی کردیاجائے ۔اوررابطہ کمیٹی کے ارکان اورارکان پارلیمنٹ پرامن اندازمیں ا پنی آئینی وقانونی جدوجہدجاری رکھیں اوراپنے حقوق کیلئے آئینی وقانونی ماہرین سے مشاورت کریں۔