19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16
کرم ایجنسی : شدت پسندوں کی فائرنگ ،7 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کرم ایجنسی : اپر کرم میں پیشو کلی کے قریب شدت پسندوں نے پک اپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت سات افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
صدا شہر سے پک اپ میں سوار متعدد افراد اپر کرم سے بوشہرہ گاؤں کی طرف جارہے تھے کہ گاڑی جیسے ہی پیشو کلی کے قریب پہنچی تو شدت پسندوں نے اس پر فائرنگ کردی۔ حملے میں تین خواتین سمیت سات افراد موقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت طبی سہولیات فراہم کیں۔