19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:17
ایم این اے انجم عقیل کو گرفتار کر لیا گیا
اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انجم عقیل گزشتہ روز پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے تھے۔
انجم عقیل کو اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ گرفتاری کے وقت پریس کانفرنس کے لئے جا رہے تھے۔ گرفتاری کے بعد ان کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں بند کردیا گیا تھا بعد ازاں ان کو تھانہ شالیمار منتقل کر دیا گیا ۔
انجم عقیل کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا جبکہ ان پر گزشتہ روز پولیس پر حملہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ان کو کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔