19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:17
عدالت نے انجم عقیل کا ایک روزہ راہدری ریمانڈ دیدیا
اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ کاشف قیوم نے ایک دن کے راہدری ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیاہے ۔
مجسٹریٹ نے انجم عقیل کو کل انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیاہے ۔ انجم عقیل کو سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں ضلع کچھری لایاگیا۔
اس موقع پر پولیس نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا۔ انجم عقیل نے گذشتہ روز نواز لیگ کی قیادت کے کہنے پر گرفتاری پیش کی تھی ۔ انجم عقیل پر پولیس فاؤنڈیشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔