تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:20

مسلم کانفرنس کے دو امیدوار ایم کیوایم کے حق میں دستبردار

اے آر وائی - کراچی : مسلم کانفرنس نے کشمیر الیکشن میں دو نشستوں پر ایم کیوایم کے حق میں امیدوار دستبردار کردیئے۔ مسلم کانفرنس کے امیدوار عبدالرشید ڈار اور حمید عباسی نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ اعلان کیا کہ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد نے ایم کیو ایم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔



اس موقع پر ایل اے تیس کے ایم کیو ایم کے امیدوار سلیم بٹ بھی موجود تھے،مسلم کانفرنس کے رہنماوں نے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں تمام عہدیداران اور کارکنوں کو کشمیر الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار سلیم بٹ اور طاہر کھوکھر کو بھرپور کامیاب بنانے کی بھی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.