19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:20
ظفر قریشی بحالی:سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی
اے آر وائی - اسلام آباد : سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل اسکینڈل کے تحقیقاتی افسر ظفر قریشی کی بحالی کے معاملے کی سماعت آج ہوگی ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کر ے گا۔آج کی سماعت میں اٹارنی جنرل ظفر قریشی کودوبارہ تعینات کرنے سے متعلق عدالت آگاہ کریں گے۔