تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:22

مولانا صوفی محمد اور ساتھیوں پر فرد جرم عائد

اے آر وائی - پشاور: کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد اور ان کے ساتھیوں پر دو مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔



مولانا صوفی محمد اور ان کے ساتھیوں کو سینٹرل جیل پشاور میں قائم کردہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں ملزموں کیخلاف شہادتیں طلب کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت بیس جولائی تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.