تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:25

صدر زرداری کی طرف سے الطاف حسین کے فیصلے کا خیرمقدم

اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ڈاکٹر عشرت العباد خان کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔



صدرمملکت نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ملکی اور صوبائی سطح پرسیاسی استحکام اور قومی مفاہمتی پالیسی کو فروغ ملے گا۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر زرداری نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر عہدہ سنبھالیں اور صوبے میں ہم آہنگی کیلئے کام کریں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.