تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:26

انتخابی فہرستیں ، تصدیق کاکام آئندہ ماہ سے شروع کرنے کافیصلہ

اے آر وائی - اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا کام آئندہ ماہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔



الیکشن کمیشن کا عملہ آٹھ اگست سے سترہ ستمبر تک ملک کے تمام علاقوں میں گھرگھر جاکر آٹھ کروڑ سے زائد ووٹروں اوران کے کوائف کی تصدیق کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فیصلہ نادرا کی درخواست پر کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آٹھ کروڑ ووٹرز کی فہرستوں کی پرنٹنگ کے لئے وقت درکار ہے ، جس کے بعد فہرستوں کی تصدیق کا کام اٹھارہ جولائی کی بجائے آٹھ اگست کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.