تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:26

الطاف حسین کے شکرگزار ہیں، انہوں نے ہمارا ساتھی بھیج دیا

اے آر وائی - کراچی : وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی واپسی کے حوالے سے میرا خواب پورا ہوگیا۔ الطاف حسین کے شکرگذار ہیں کہ انہوں نے ہمارے ساتھی عشرت العباد کو واپس بھیجا۔



اپنی رہائشگاہ پر عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ سب ان کے خواب پر ہنس رہے تھے لیکن خواب سچا تھا جو پورا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی خواب دیکھا ہے وہ پورا ہوا ہے۔ جیل میں بھی جو خواب دیکھے وہ پورے ہوئے۔



منظور وسان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین سے ان کے تیئس سال پرانے تعلقات ہیں۔ عشرت العباد کی واپسی اچھا فیصلہ ہے، جس سے سندھ مضبوط ہوگا۔ منظور وسان نے کہا کہ وہ پیر نہیں فقیر ہیں۔ قیام امن کیلئے اچھے نتائج دیں گے۔شاہی سید کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ عشرت العبادکی واپسی کاخیر مقدم کرتے ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں اور رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.