تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:27

شریعت محمدی پر عمل تک مسائل حل نہیں ہوسکتے،منورحسن

اے آر وائی - ہڈیارہ : جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ شریعت محمدی پر عمل تک ملک و قوم کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ اسامہ بن لادن شہید ہیں اور ان کی شہادت سے کئی اسامہ بن لادن جنم لیں گے۔



پاک بھارت کے سرحدی گاؤں ہڈیارہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ طالبان نے قرآن و سنت پر عمل کرکے اور جذبہ شہادت سے امریکہ کو شکست دی۔ منور حسن نے کہا کہ جب تک لوگ ووٹ کا صیح استعمال نہیں کرینگے، مسائل جوں کے توں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کے لیے ووٹ کا صیح استعمال کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.