19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:20
غفورحیدری کو قائدحزب اختلاف برقراررکھنےکی رولنگ جاری
اے آر وائی - اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک نے سینیٹ میں جےیوآئی کےرہنماعبدالغفور حیدری کی قائد حزب اختلاف برقرار رکھنےکی رولنگ جاری کردی ۔ رولنگ میں کہاگیا کہ عبدالغفورحیدری کی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی حیثیت سے نامزدگی پرسینیٹ میں آئینی اورقانونی ماہرین نے بحث بھی مکمل کی اورتمام پیچیدگیوں کابغورجائزہ لیا جبکہ ایم کیو ایم کی طرف سےجےیوآئی کی حمایت کے بعد عبدالغفورحیدری کی حیثیت مزید واضح ہوگئی۔
مسلم لیگ نوازکے اسحاق ڈار بھی ایم کیوایم کی حمایت کےبعد مطمئن ہوگئے ہیں ۔عبدالغفورحیدری سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سےذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔