تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:51

ذوالفقارمرزاکیخلاف درخواست کی سماعت21جولائی کو ہو گی

اے آر وائی - کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، آئندہ سماعت 21 جولائی کو ہوگی .



درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے اشتعال انگیز بیان کے باعث صوبے سندھ میں احتجاج کی وجہ سے مکمل ہڑتال رہی، جس کے اندر 15 افراد جاں بحق ہوئے، اور ملک کو 5 ارب سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا،لہذاان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، درخواست سماجی رہنما رانا فضل حسن نے دائر کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.