تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:17

لاہور پولیس کے 55 ایلیٹ ڈرائیورز وی وی آئی پیز کی ڈیوٹی پر

اے آر وائی - لاہور : لاہور پولیس کے 111 ایلیٹ ڈرائیوروں میں سے 55 وی وی آئی پیز کے ساتھ مستقل اسکورٹ ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ کے ساتھ 4، ایم پی اے بیٹے عبدالقادر گیلانی کے ساتھ 2 دوسرے بیٹے حیدر گیلانی کے ساتھ 2 جبکہ بیٹی کے ساتھ 3 ایلیٹ ڈرائیورز تعینات ہیں۔



وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ساتھ 4، انکی ایک اہلیہ کے ساتھ 2 جبکہ دوسری اہلیہ کے ساتھ بھی 4 ایلیٹ ڈرائیورز ہیں، میاں نواز شریف کے پاس تین، ان کے داما کیپٹں ریٹائرڈ صفدر کے پاس 4، جبکہ رائے ونڈ فارم پر بھی 3 ایلیٹ ڈرائیورز تعینات ہیں، چوہدری برادران بشمول شجاعت حسین، پرویز الہی اور شافع حسین کے پاس 7 ایلیٹ ڈرائیورز تعینات ہیں۔



سیاستدان ہی نہیں پولیس افسران بھی ان ڈرائیور کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ آئی جی کے ساتھ 2، ایس پی مجاہد کے ساتھ 4، سی پی او آفس کے پاس 2 جبکہ انچارج ایلیٹ کے پاس بھی 2 ڈرائیورز ہیں۔ پولیس کی وی وی آئی پیز سے ایلیٹ اہلکار واپس لینے کی مہم ناکام ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.