19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:15
سپریم کورٹ:حکومت کا ایک ماہ میں چیرمین کے تقرر سے انکار
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ایک ماہ کی مدت میں نئے چئیر مین نیب کے تقرر سے انکار کردیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ آنے تک نئے چئیر مین نیب کا تقرر ممکن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دیدار حسین شاہ کا تقرر کالعدم قرار دئے جانے کے بعد ایک اور درخواست پر حکومت کو ایک ماہ میں نئے چئیر مین نیب کا تقرر کرنے کا حکم دیا تھا، جس کی مدت اکیس جولائی کو پوری ہو رہی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ اس نے نہ کبھی عدالتوں پر حملہ کیا اور نا تھانوں پر۔