19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:15
عامرشاہ:قتل کی تحقیقات کاآغاز پی آئی اےکےاندر سے ہوگا،عابدی
اے آر وائی - کراچی: صدر آصف زرداری کے مشیر فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ عامر شاہ قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد قانون کے دائرے میں رہ کر کارروائی کی جائیگی۔
پیپلزیونٹی آف پی آئی اے یونین کے صدر عامر شاہ کی یاد میں تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی نے کہا کہ عامر شاہ قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز پی آئی اے کے اندر سے ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ روایت بن گئی ہے کہ جو بھی مزدوروں کے حقوق کیلئے لڑتا ہے اس کو شہید کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین سے کئے گئے تمام وعدے سات روز میں پورے ہونگے۔