20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:45
امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے، منظور وسان
اے آر وائی - کراچی : وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے کہاہےکہ سندھ اورکراچی میں امن واما ن کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم کرناچاہتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کے آپریشنز بندہونے کی اطلاع ملی ہے ۔
کراچی میں ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اندرون سندھ میں ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی ۔امن وامان کے حوالے سے سنجیدگی سے اقدامات کئے جائینگے ۔
کے ای ایس سی کے حوالے سے انھوں نےکہا کہ آپریشنز بند ہونے سے شہری متاثرہونگے ۔ حکومت کے ای ایس سی کامسئلہ حل کریگی ۔انھوں نے کہاکہ لیاری کے تمام مسائل حل کردیئے گئے ہیں ۔