20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:21
پاک بحریہ میں بغیر پائلٹ اڑنے والے جہازوں کی شمولیت
اے آر وائی - کراچی : پاک بحریہ کی اپ گریڈیشن کے عمل میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے بغیر پائلٹ کے اڑنے والے جہازوں کا پہلا اسکواڈرن باقاعدہ طور پر پاک بحریہ میں شامل کرلیا گیا ہے .
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر اس موقع پر کراچی میں منعقد ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر نے کہا کہ بغیر پائلٹ کے اڑنے والے جہازوں کی شمولیت سے بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں تیار کئے جانے والے یہ بغیر پائلکٹ کے جہاز جدید سنسرز سے لیس ہیں جنہیں میری ٹائم آپریشنز میں مدد کے لئے ساحلی علاقوں میں استعمال کیا جائے گا ۔