20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:29
بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا حنا ربانی کھر کو خط
اے آر وائی - اسلام آباد : بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے حنا ربانی کھر کو وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔ حنا ربانی کھر کے نام خط میں انہوں نے کہا کہ وہ ان کے ساتھ نئی دہلی میں ملاقات کے منتظر ہیں ۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے بھی حنا ربانی کھر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور انہیں دورہ برطانیہ کی دعوت دی ہے ۔ گفتگو کے دوران دونوں وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔