تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:20

میڈیا ملکی مفادات کو تحفظ دےتوحالات بدل سکتےہیں،فردوس

اے آر وائی - لاہور : وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر میڈیا مملکت کے مفادات کو تحفظ دے تو حالات میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔



یہ بات انہوں نے الحمراء ہال لاہور میں نیشنل پریس ٹرسٹ کے لاہور اور ملتان کے ملازمین کو واجبات کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے ٰخطاب میں کہی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کے چہرے نہیں سوچ بدلنے سے تبدیلی آئے گی اور یہ صرف قلم کے ذریعے ممکن ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مقصد روز گار دینا ہے، روزگار چھیننا نہیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والفقار علی بھٹو کیس جیسا ٹرائل دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ ان کا قتل ریاست کے چہرے پر بد نما داغ ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.