20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:59
مولانا فضل الرحمن سےکشمیری رہنما یاسین ملک کی ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد : پارلیمینٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں کشمیری رہنما یاسین ملک سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں یاسین ملک نے کشمیر کمیٹی کے چئیرمین مولانا فضل الرحمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انتہاء کردی ہے اوربے گناہ اور معصوم کشمیریوں کوحراست کے دوران تشدد کرکے شہید کیاجارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری تمام ترمظالم اور بربریت کے باوجود حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔چئیرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن نےانہیں یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج کو واپس بلائے اور کالے قوانین کاخاتمہ کرے۔