20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:34
ایم این اے انجم عقیل کو شو کاز نوٹس جاری
اے آر وائی - لاہور : مسلم لیگ ن کی انضباطی کمیٹی نے انجم عقیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ آٹھ کارکنوں کی بھی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔
نوٹس میں انجم عقیل سے دریافت کیا گیا ہے کہ پندہ جولائی کو تھانہ شالیمار کے باہر احتجاجی کارکنوں کے ہاتھوں پولیس کی حراست سے چھڑائے جانے کے بعد انھوں نے دوبارہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیوں نہیں کیا۔
نوٹس میں یہ بھی دریافت کیا گیا ہے کہ وہ گرفتاری کی وجوہات اور پولیس فاؤنڈیشن ارضی کیس میں ان پر لگنے والے مبینہ الزامات کے حوالے سے تمام تر حقائق سے آگاہ کریں ۔ اظہار وجوہ کے تحریری جواب کیلئے تیس جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔