تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:0

الطاف حسین کی پی پی پی اور اے این پی کے کارکنوں سے اپیل

اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان خصوصاً کراچی میں امن و سکون کیلئے صبر و برداشت سے کام لیں، ایم کیوایم سمیت تمام جماعتیں اپنے اپنے زیر اثر علاقوں کو نو گر ایریا بنانے کے بجائے ایک دوسرے کا خیرمقدم کریں ۔



یہ بات انہوں نے آزادکشمیر قانونساز اسمبلی کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدواروں طاہرکھوکھر اور سلیم بٹ کی کامیابی پر مبارکباد کیلئے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جمع ہونے والےکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے مسلم لیگ نواز، جمعیت علمائے اسلام ،مسلم کانفرنس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ ہم آپ کی طرف اتحاد و یگانگت ، دوستی اور پیار کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ اس امید کے ساتھ کہ آپ بھی بڑے پن کا مظاہرہ کر تے ہوئے ملک کی خاطر ماضیٰ کی تلخیوں کو بھلاکر ہمارے اس خلوص اور پیشکش کا پیار محبت کے ساتھ جواب دیں گے، مسلم لیگ نواز گروپ کے رہنماؤں و کارکن ماضی کی تلخ باتیں بھول جائیں اورپاکستان کے استحکام کیلئے مل جل کر کام کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.