تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:49

مسخ شدہ لاشیں پاک فوج کی پالیسی نہیں،کمانڈرسدرن کمانڈ

اے آر وائی - کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل جاوید ضیاء نے کہا ہے کہ مسخ شدہ لاشیں پھینکنا پاک فوج کی پالیسی میں شامل نہیں،لاشیں پھینکنے سے حالات بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہوں گے .



کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات رفتہ رفتہ بہتر ہونے لگے ہیں۔حیر بیار مری، براہمدغ بگٹی اور مینگل برادری کے افراد سمیت کسی کے وطن آنے پر پابندی نہیں۔کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ قومی پرچم جلانے والے لوگ ملک دشمن عناصر کے بہکاوے میں آکر انتہائی منفی اقدامات کرتے ہیں، جسے کسی مہذب معاشرے میں قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھاجاسکتا۔



انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کو پرجوش انداز میں منانے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں آئندہ دو روز میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں سمیت تقایب کا آغاز ہوگا۔ یہ سلسلہ چودہ اگست تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.