تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:34

غلام نبی فائی ، پاکستان نے امریکہ کو تشویش سے آگاہ کر دیا

اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان نے ممتاز کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی کی گرفتاری پر امریکی سفارتخانے کو پاکستانی تشویش سے آگاہ کردیا ہے ۔جبکہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو اس ضمن میں ہدایت جاری کردی ہیں۔



دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ڈاکٹر غلام نبی فائی کی خدمات کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جموں وکشمیر کا تنازعہ ایک ایسا پرانا تنازعہ ہے جو اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس حوالے سے اپنی قرار داد میں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے۔



کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرنا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے۔کشمیر امریکن کونسل نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو کردار ادا کیا ہے، کشمیری عوام اسے سراہتے ہیں۔ کشمیر امریکن کونسل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو کشمیری عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.