تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:34

لارڈزٹیسٹ:انگلینڈکے127 رنز

آج نیوز - لارڈز میں کھیلے جانے والے دوہزارویں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے روز دو وکٹوں پر ایک سو ستائیس رنزبنائے۔لارڈز لندن میں کھیلا جانے والا میچ خراب موسم کے باعث آدھے گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے موقع پر آئی سی سی کے صدر شرد پوار اور چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ بھی موجود تھے۔ انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو انیس کے مجموعی اسکور پر ایلسٹر کک پویلین لوٹ گئے۔ کک بارہ رنز بناکر ظہیر خان کا شکار بنے۔ اسٹراس بائیس رنز بناکر شرما کو کیچ دے بیٹھے۔ چائے کے وقفے تک میزبان ٹیم نے دو وکٹوں پر ایک سو ستائس رنزبنالئے ہیں۔ لارڈز میں بارش کے سبب چائے کے وقفے کے بعدپہلے روز کا کھیل مکمل نہ ہوسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.