22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:15
اسامہ کے معاملے میں غفلت برتی گئی،پرویز مشرف
اے آر وائی - لندن: سابق صدرپرویز مشرف نےکہا ہے کہ امریکہ کو بھی پاکستان کی خود مختاری، ایٹمی پروگرام، بھارت اور مسئلہ کشمیر کے بارے میں تشویش کا احساس کرنا ہوگا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کو ایک دوسرے پر اعتماد بحال کرنا چاہیے۔ اور پوری دنیا کو قائل کرنا چاہیے کہ پاکستان اسامہ بن لادن سے ملا ہوا نہیں تھا بلکہ یہ انتہائی سطح کی غفلت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا سے توقع کرتا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کےساتھ تعلقات میں توازن رکھے گا اور یہ سمجھے گا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام ایک حقیقی خطرے کا رد عمل ہے۔