22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:16
وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد ریلوے کو دو ارب روپے جاری
اے آر وائی - لاہور: وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد ریلوے کو دو ارب روپے مل گئے جس کے بعد پی ایس او کو تیل کی خریداری کے لیے جاری دو کروڑ ستانوے لاکھ کے چیک کلئیر ہو گئے۔
رقم ملنے کے بعد پی ایس او نے ریلوے کو ڈیزل کی فراہمی بحال کردی ہے۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ اب ڈیزل کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور آنے والے دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ عوام کو پیش آنے والی مشکلات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ اس کے لئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔