تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:59

پاکستان نے جنوبی سوڈان کو الگ ریاست تسلیم کرلیا

اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان نے جنوبی سوڈان کو الگ ریاست تسلیم کرلیا ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جمہوریہ جنوبی سوڈان کو الگ ریاست تسلیم کرنے کی باضابطہ طور پر منظوری دیدی ہے .



وزیراعظم گیلانی نے جمہوریہ جنوبی سوڈان کے صدر کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے جنوبی سوڈان کے عوام اور حکومت کے لئے نیک جذبات اور سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے دعاؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات کے لئے نیک توقعات کا بھی اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.