تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:47

ایم کیو ایم کے کارکن صبر کا مظاہرہ کریں، الطاف حسین

اے آر وائی - لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ملیر کھوکھراپار اور لانڈھی میں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے فائرنگ کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے ۔اورایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔



اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم ایک امن پسند جماعت ہے اور وہ صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں امن واستحکام اورعوام کے مختلف طبقوں کےدرمیان بھائی چارے کیلئے مثبت اوربھرپورکوششیں کررہی ہے۔ لیکن جرائم پیشہ عناصر اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے امن واستحکام کی ان کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔



الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ جو عناصر بھی شہر کا امن خراب کررہے ہیں انکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اورعوام کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی دہشت گردی پر ہرگزمشتعل نہ ہوں،اپنے جذبات قابومیں رکھیں اور شہرمیں امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.