22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:55
رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کی منظوری
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے لئے اوقات کار کی منظوری دیدی ہے ۔
رمضان المبارک کے دوران پیر سے ہفتہ تک سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو دفاتر بارہ بجے بند ہو جائیں گے ، رمضان المبارک کا آغاز دو یا تین اگست سے متوقع ہے ۔