تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:55

خضدار:بی این پی مینگل کے رہنماتین ساتھیوں سمیت قتل

آج نیوز - خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رہنما میر جمعہ خان رئیسانی کو تین ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا۔بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی کونسل کے رکن میر جمعہ خان رئیسانی نماز جمعہ پڑھ کرواپس آرہے تھے کہ گھر کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے میر جمعہ خان رئیسانی، ان کا محافظ، ڈرائیور اور ایک ملازم جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چاروں لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔ جہاں پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.