25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:37
صدرمملکت نے پشاورہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی منظوری دیدی
اے آر وائی - اسلام آباد : صدرمملکت آصف علی زرداری نے پشاورہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔ ایوان صدرسے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق صدرمملکت نے پشاورہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری وزیراعظم کی مشاورت پردی ہے۔
پشاورہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں جن کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے ان میں خالد محمود،فضل حق عباسی،نثارحسین خان،وقاراحمدسیٹھ،قیصررشید اورملک عظمت اللہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے پشاورہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری ایک سال کیلئے دی ہے۔