تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:10

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات جاری

اے آر وائی - نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹری مذاکرات جاری ہیں۔ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کا کہناہے کہ کھلے دل سے بات چیت ہوگی، دونوں جانب امن کی کوششوں پر اطمینان ہے۔



دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر اور نروپما راؤ کل ہونے والے وزرا خارجہ کے مذاکرات کا ایجنڈا طے کرینگے۔ اور توقع ہے کہ وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اور بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا کل ہونے والے مذاکرات میں تعلقات کے بہتری سمیت تمام تنازعات کے حل کا فریم ورک اور کشمیر تنازعے کے حل کیلئے اقدامات کا اعلان کرینگے۔



مذاکرات شروع ہونے سے پہلے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہاکہ دونوں ممالک امن کیلئے کوشاں ہیں۔ حالیہ روابط کے بعد تعلقات میں بہتری ہوگی۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپما راؤ نے کہاکہ پاکستانی ہم منصب کے نئی دہلی آنے پر دلی خوشی ہوئی۔ اور امید ہے کہ بات چیت کا نتیجہ بھی مثبت ہی ہوگا۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کررہے ہیں۔ جبکہ بھارت کی نمائندگی بھارتی سیکرٹری خارجہ نرومپا راؤ کررہی ہیں۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.