26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:47
پی آئی اے پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
اے آر وائی - کراچی : کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ہے۔ پرواز 306ٹیک آف پوائنٹ پر پہنچی تو زور دار دھماکے کی آواز سنتے ہی کپتان نے طیارے کو فضاء میں جانے سے روک لیا۔
دھماکہ سنتے ہی کپتان نے ٹیک آف پوائنٹ پر ایمرجنسی بریک لگا تے ہوئے ایوی ایشن اتھارٹی کے فائر ٹینڈر کو طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیک آف پوائنٹ پر انجن میں پرندہ ٹکرانے کے باعث چنگاریاں نکلنا شروع ہوگئی تھی جس کی وجہ سے پرواز کو جانے سے روک دیا گیا تھا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق مسافروں کو لاونچ میں منتقل کردیا گیا اور مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے مسافروں کو لاہور روانہ کیا جائیگا۔