تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:37

کراچی میں لاقانونیت جاری، مزید پانچ افراد قتل کردیے گئے

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں دہشت گردی کے واقعات بدستور جاری ہیں آج صبح فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں مزید پانچ افراد کو قتل کردیا گیا چوبیس گھنٹے کے دوران دہشتگردی کے نتیجے میں چودہ افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔ مقتولین کے گھروں میں صف ماتم برپا ہے۔



آج صبح پاک کالونی میں واقع بسم اللہ ہوٹل کے قریب کوسٹر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پکنک کیلئے کوسٹر بکنگ کی گئی تھی ۔ شاہ فیصل کالونی میں ندی کے قریب نامعلوم افراد نے دو افراد کو اغواء کے بعد تشدد اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا مقتولین کی شناخت نہ ہوسکی۔



گلستان جوہر میں صفورہ چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں نو افراد ہلاک ہوئے ۔ کراچی میں بدامنی کے باعث کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہورہا ہے اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے معاشی تنگدستی کا شکار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.