1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:38
سلمان تاثیر قتل کیس کی سماعت 27ستمبرتک ملتوی
اے آر وائی - راولپنڈی : راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سلمان تاثیر قتل کیس کی سماعت ستائیس ستمبر تک ملتوی کردی۔ آج کی سماعت میں اے ایس آئی کا بیان قلمبند کیا گیا .
خصوصی عدالت کے جج پرویزعلی شاہ کی عدالت نے اڈیالہ جیل ٹرائل کے دوران سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس میں موقع کے گواہ اے ایس آئی تنویر احمد کے بیان کو قلمبند کرلیا سماعت کے موقع پر مقدمے کے ملزم ممتاز قادری سے اظہار یکجہتی کیلئےمختلف مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہی ۔