1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39
سی آئی اے اسٹیشن چیف واپس چلے گئے
اے آر وائی - اسلام آباد/ واشنگٹن : اسلام آباد میں تعینات سی آئی اے اسٹیشن چیف واپس امریکہ روانہ ہوگئے، یہ وہی سی آئی اے اسٹیشن چیف ہیں جن کے دور میں ایبٹ آباد آپریشن ہوا،واپسی کی وجہ بیماری بتائی جارہی ہے۔امریکہ اور پاکستانی حکام نے تصدیق کردی ہے .
اسٹیشن چیف نے پاک امریکہ تعلقات کی نازکی کے برعکس آپریشنز کی نگرانی کی تھی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عہدے سے سبکدوش ہونے والے سی آئی اے چیف کے امریکی سفیرکیمرون منٹر کے احکامات کے باوجود مزاکرات کے دوران ڈرون حملے جاری رکھنے پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
اگرچہ سی آئی اے نے اسٹیشن چیف کی وطن واپسی پر تبصرے سے انکار کیا ہے تاہم امریکی میڈیا کے مطابق اسٹیشن چیف میڈیکل وجوہات پر علاج کی غرض سے وطن واپس آئے ہیں۔