تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40

ن لیگ کو اپنے حق میں فیصلے دینے والی عدالتیں پسند ہیں،پرویز

اے آر وائی - لاہور : سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ شریف برادران کو آنے والے دنوں میں بڑی مایوسی کا سامنا ہو گا۔ نون لیگ کو وہ عدالتیں اچھی لگتی ہیں، جو ان کےحق میں فیصلےکریں۔



لاہور میں میٹ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ اورعدلیہ کے درمیان تصادم کرانے میں ناکام ہو گئی۔ موجودہ پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے نام پر اربوں روپے تندوروں میں جلادیئے۔ سینئر وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ ہمارے دور کے منصوبے عوام کوفائدہ پہنچارہےہیں، جس سےکم آمدنی والے افراد کوزیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس کلبوں میں بھی یوٹیلیٹی اسٹورزقائم کئےجائینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.