1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
مسجدقاسم علی خان کمیٹی،رمضان کاچاندنظرآنے کا اعلان
اے آر وائی - پشاور : پشاور مسجد قائم علی خان کمیٹی نے یکم اگست کو پہلے روزے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت اور محمکہ اوقاف کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔
مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے پشاور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے مضافات اور دیگر جگہوں پر چاند نظر آیا ہےجبکہ مردان اور میر علی سے بھی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ شہادتیں دینے علمائے کرام کے ہمراہ آئے اور یکم اگست کو پہلا روزہ ہے۔
دوسری جانب اے آروائی نیوز سے گفتگو میں چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے کہا ہے کہ چاندکی پیدائش ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ چاند کی عمر اتنی نہیں کہ اٹھائیس شعبان کو نظرآئے۔