1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:41
ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، نوازشریف
اے آر وائی - اسلام آباد: مسلم لیگ ن کےقائد نوازشریف نے کہاہے کہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے ۔ اداروں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے ۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملک و قوم اس طرح نہیں چلتے ہیں ۔ ملک کو کرپشن سے بچانے کیلئے اس حد تک جائینگے جس حد تک عدلیہ کو بچانے کیلئے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکو مت اپنی کر پشن چھپانے کے لیئے پارلیمنٹ کا استعمال کرہی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ پوری قوم کی ہے صدر یا فرد واحد کی نہیں۔