1 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:45
ہم نے عدلیہ کے فیصلوں کو من و عن قبول کیا، گیلانی
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہ کہ ہم نے عدلیہ کے فیصلوں کو من و عن قبول کیا ،سپریم کورٹ کی تشریح سے پارلیمنٹ کا احترام بلند ہوا۔
وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آئین کی تشریح سپریم کورٹ کا کام ہے اور ہم عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ آئین کو بحال کرنے والے اداروں کا احترام نہ کریں ، حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جبکہ جسٹس جاوید اقبال نے خود کہا کہ حکومت نے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کیا ہے۔