2 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:34
چمن: انسانی ہمدردی کی بناء پر پندرہ افراد رہا
اے آر وائی - چمن : چمن جوڈیشل عدالت نے سندھ سے اسمگل کر کے افغانستان غیر قانونی طریقے سے جانے والے پندرہ افراد کو انسانی ہمدردی کی بناء پر بغیر کسی جرمانے کے رہا کردیا .
اس موقع پر معروف سماجی کارکن انصار برنی بھی موجود تھے۔انصار برنی نے رہائی پانے والے تمام پندرہ افراد کو صوبہ سندھ روانہ کیا ۔قیدیوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انصار برنی کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ قانونی دستاویزات کے بغیر بیرن ملک نہیں جائینگے۔