2 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:8
کراچی میں شرپسندوں کیخلاف آپریشن کریں گے،رحمان ملک
اے آر وائی - کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت کراچی شرپسندوں کیخلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کرے گی۔یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگیٹڈ کارروائی کے اچھے نتائج ملیں گے۔
قبل ازیں وزیر داخلہ رحمان ملک کی صدارت میں متحدہ قومی مومنٹ، پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس کراچی میں ہوا اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکتر عشرت العباد وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر وزرائ بھی شریک ہو ئے ، اجلاس میں شہر میں بدامنی اور امن وامان کے دیگر مسائل پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں شریک تینوں سیاسی پارٹیوں کے نمائندہ گان نے حکومت پر زور دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اس موقع پر حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ پولیس اور رینجرز کو مکمل اختیارات کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں بھیجا جارہاہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھرپور سیاسی عزم کے ساتھ شرپسندوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔