تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:39

جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانےکی قراردارپنجاب اسمبلی میں جمع

اے آر وائی - لاہور: مسلم لیگ ق کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر چوہدری ظہیر الدین نے پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو انتظامی صوبہ بنانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔ قرارداد میں جنوبی پنجاب میں احساس ٘حرومی کو وجہ بناتے ہوئے سرائیکی صوبہ بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔



صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ایسی قرارداد سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ایسی کسی قرارداد سے خوٖ ف زدہ نہیں ،اے آر وائء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ق لیگ مردہ ہو چکی ہے مردے دفن ہوتے ہیں نئے صوبے نہیں بناتے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے پاکستان توڑ چکی ہے اب شکست خوردہ مردہ لیگ اور پرویز الہی پاکستان توڑنے کی سازش میں شامل ہو گئے ہیں۔



اسمبلی ذرائع کے مطابق صبح اعتراض لگا کر قرارداد کو واپس کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس طرح کی قرارداد پہلے پارلیمنٹ سے پاس کرائی جاتی ہے اور بعد میں صوبائی اسمبلی میں لائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.